لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گوادر سے کراچی جانے والی گاڑی کتے کوبچاتے ہوئے حادثے کاشکار ہوگئی گاڑی میں سوار7افراد معمولی زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر گاڑی روڈ کراس کے دوران کتے کو بچاتے ہوئے حادثے کاشکار ہوگئی جس نتیجے میں گاڑی میں سوار 7افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 2مرد، 2خواتین اور تین بچے شامل تھے جنہیں معمولی چھوٹیں آئیں زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
لسبیلہ ، گاڑی کتے کوبچاتے ہوئے حادثے کاشکار گاڑی میں سوار7 افرا دزخمی

ٹیگز:
گاڑی حادثے کاشکار
