ننکانہ صاحب(ڈیلی گرین گوادر)ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کرنےکے واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم وارث علی کے خلاف بھی 295 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہلاک کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

