کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) َترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے دو افسران کی شہادت پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا. ترجمان صوبائی حکومت نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا. قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے. سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں. ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
