لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ذوالقرنین نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے بٹورے تھے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد اور کراچی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
لاہور ،ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا

ٹیگز:
ایف آئی اے
