لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ ترکیہ شام سمیت دیگر ممالک میں آنے والے زلزلے سے سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر پورے ملک کے 22 کروڑ عوام حکومت اور مسلح ادارے سوگ میں ہیں ترکیہ ہمارا مسلم دوست ملک ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو مصیبت میں دیکھتے ہوئے ہمارے ساتھ مثالی مدد کی ہے جسے ہم کھبی نہیں بھول سکتے کشمیر کا زلزلہ ہو یا پھر حالیہ سیلاب کی صورتحال ترکی نے ہماری بھر پور امداد کی بلکہ صدر طیب اردگان خود تشریف لائے پاکستان کے وزہر اعظم شہباز شریف نے ان سے فون پر رابطہ کیا اور آج 8 فروری کو وہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکیہ کا دورہ کرینگے جبکہ امدادی کیھپ روزانہ کی بنیاد پر طیارے تمام ضروری سامان پہنچانے میں مصروف ہونگے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکھنا انسان کی بس کی بات نہیں ہمیں اس پر صبر کرنا ہو گا ترکی کے عوام کے غم اور مشکلات کا اس وقت تک ساتھ دیتے رہے گے جب تک ترکیہ مشکلات سے نہیں نکلتا اللہ تمام جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت جیسی نعمت عطا کرے۔
ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کو مصیبت میں دیکھتے ہوئے مثالی مدد کی ہے جسے ہم کھبی نہیں بھول سکتے، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
