خاران(ڈیلی گرین گوادر)سنیئر کرکٹر اسپورٹس جرنلسٹ نثاربزمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاران کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر محنت کرنا ضروری ہے۔کرکٹ کی ترقی کیلئے اگر کوئی اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے موقع ملنا اشد ضروری ہے اور تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور سیکریٹریز سے گزارش ہے کہ خدارا سب سے پہلے کرکٹ کو اسکے قوانین کے مطابق کھیلنا چاہیے خاران کا کرکٹ اگر پی سی بی کے موجودہ قوانین اور آئین کے مطابق ہی ہماری کرکٹ کی کامیابی ہے ہر ٹیم کا سیکریٹری سے لیکر کھلاڑی تک سنجیدگی سے کوشش کریں تو وہ کرکٹ کو صحیح معنوں میں آگے لے جاسکتے ہیں خاران کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ہم اس ٹیلنٹ کو ضائع کررہے ہیں میرے نزدیک وہ تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جو حقیقی معنوں میں کرکٹ کیلئے دن رات انتہائی درد کے ساتھ اور بہتر اقدامات کررہے ہیں خاران میں کرکٹ کو نقصان سے بچانا ہوگا اس پر کھلاڑیوں کو خود آگے آنا چاہیے اگر ہماری کرکٹ صحیح معنوں میں پی سی بی کے مطابق چلا جائے گا* *انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں خاران کے نوجوان دوسرے بڑے شہروں میں اپنے جوہر دیکھائیں گے اس کیلئے تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر ایک مثبت پلیٹ فارم کام کرنا ہوگا اور کرکٹ کے اندر سیاسی ماحول کو صرف کرکٹ مفادات کیلئے استعمال کرنا ہماری اولین ترجیحات ہونا چاہیے ہمارے لئیے بہتر ہوگا اگر واقعی ہم میں کرکٹ کو بہتر کرنے اور صحیح سمت میں لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو ہماری سنجیدگی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمارا رویہ پسند نا پسند کی بنیاد پر جاری و ساری رہا تو ہمارے جذبات ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ہے تو مجھے نہیں لگتا ہمارا کرکٹ کا مستقبل ہوسکتا ہے کرکٹ کھلاڑیوں کو اگر کرکٹ کا شوق ہے تو کرکٹ کے فروغ کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہر حال میں خاران کرکٹ میں پی سی بی قوانین کو لاگو کرنے پر جدوجہد کرنا ہوگا اور پی سی بی میں آئین کے تحت خاران کرکٹ کو اہمیت ملے گی اور نہ ہی اپنے ذاتی خواہش پر چلانے پر اور ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو کرکٹ کو بہتر بناسکیں انشاءاللہ عنقریب میرے پاس کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز ہیں اس پر پورا ایک مضمون تیار کررہا ہوں،اور پھر آپ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شئر کروں گا
خاران میں کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر محنت کرنا ضروری ہے، نثاربزمی

ٹیگز:
نثاربزمی
