گوادر(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹیاں اعلی فنی تعلیم اور معیاری ریسرچ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت گاہیں ہوتی ہیں۔ جہاں سے افراد کے ساتھ اقوام اور شہروں کے ساتھ خطوں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں۔ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلی فنی تعلیم کے حصول سے ہی اقوام اور خطوں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ اعلی اور بہترین روایتی اور فنی تعلیم، معیاری ریسرچ سے معاشرے کے لیے مفید اور کارآمد افراد پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ گوادر یونیورسٹی جو اب ملکی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پہچانی جاتی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں نئے تدریسی سال کے آغاز کے موقع پر یونیورسٹی میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کہا کہ گوادر یونیورسٹی میں دیگر سائنسی اور سوشل سائنس سے متعلق مضامین کے علاوہ میری ٹائم اور سمندری امور،ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ سی پیک سے متعلق تحقیقات پر مبنی مضامین متعارف کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ان مقاصد کے حصول کے لیے یونیورسٹی میں دو نئے سپیشلائزڈ سینٹرز کے قیام کے علاوہ حال ہی مین حکومت چین کی مدد سے قائم بین الاقوامی سطح کا ادارہ “پاک چینا ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ” (PCT&VI) کا یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام آنا ایک تاریخی موقع ہے۔ جس سے گوادر اور بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی فنی تعلیم دے کر گوادر پورٹ، فری زون، اور سی پیک کے منصوبوں کے علاوہ صوبے میں فنی اور تکنیکی افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ گوادر یونیورسٹی بلوچستان کا واحد اعلی تعلیمی ادارہ ہے جس کے پاس اس طرح کا بین الاقوامی معیار کا ٹیکنیکل اور ووکیشنل سینٹر موجود ہے۔ جہاں سے فارغ التحصیل طلبا گوادر کے علاوہ صوبے میں صنعتی، فنی اور تیکنیکی شعبوں میں اعلی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں جو نہ صرف معاشی بلکہ معاشرتی حوالے سے بھی اہم ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، تدریسی اور انتظامی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
یونیورسٹیاں اعلی فنی تعلیم اور معیاری ریسرچ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت گاہیں ہوتی ہیں،وی سی گوادر یونیورسٹی

ٹیگز:
وی سی گوادر یونیورسٹی
