اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر شیری رحمٰن کہتی ہیں عمران خان ملکی مفادات کے معاملے میں کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اے پی سی میں شرکت سے انکار پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر پر قومی یکجہتی کا حصہ بھی نہیں بنے تھے، یہ اب دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد کا حصہ بھی نہیں بننا چاہتے ہیں۔ کہا کہ عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
شیری رحمٰن بولیں کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں۔ عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے، مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضع کرنا ہوگا۔

