کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی قلت کے بحران پر قابو پا لیا ہے،محکمہ خوراک کے پاس دو لاکھ بوری گندم موجود ہے جبکہ پاسکو اور حکومت پنجاب سے مزید چار لاکھ دس ہزار بوری گندم خریدنے کیلئے بات چیت ہورہی ہے، آٹے کے نرخ مقررکرانا محکمہ انڈسٹریز اوران پر عمل درآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ ظفر اللہ نے بتایا کہ پاسکوسے خریدی دو لاکھ بوری گندم کی فلار ملز کو فراہمی جاری ہے جبکہ شہر میں نو مقامات پر سیل پوائنٹس بنا کر شہریوں کو بیس کلو اٹے کا تھیلا1510 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے بتایا کہ پاسکو اور حکومت پنجاب سے مزید چار لاکھ دس ہزار بوری گندم خریدنے کیلئے بات چیت ہورہی ہے کیونکہ صوبے میں ہر ماہ گندم کی ضرورت پندرہ لاکھ بوری ہے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ ظفر اللہ نے بتایا کہ بلوچستان میں گندم کی نئی فصل مارچ میں آجائے گی جس کے بعد مقامی طور پر گندم کی خریدای شروع کردی جائے گی،ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کے نرخ مقرہ کرنا محکمہ صنعت کاکام ہے جبکہ اس پر عمل درآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔
صوبے میں گندم کی قلت کے بحران پر قابو پا لیا ہے ، محکمہ خوراک بلوچستان

ٹیگز:
محکمہ خوراک بلوچستان
