اسلام آباد: جے یو آئی ایف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ مولاناغفور حیدری نے کہا بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے اور اس معاملے پر ان سے بات کریں گے۔
غفور حیدری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں گے کہ تحریک عدم اعتماد تو ہم چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی لائے تھے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تو کیا ہمارے دانے پورے ہیں؟ کیا بلاول بھٹو کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟
جمیعت علمائے اسلام ف نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

