کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے پشاور پولیس لائن میں بے گناہ نمازیوں پرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت30سے زائد شہریوں کی شہادت اوردرجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں افراتفری اور لاقانونیت پھیلانے کیلئے بے گناہ شہریوں اورسیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن ہم دہشت گردوں کو بتادیناچاہتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے وہ سیکورٹی اداروں اورعوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سیکورٹی ادارے ان دہشت گردوں کو جلد انکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے سیکورٹی اہلکارہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی قربانیاں انشاء للہ رائیگاں نہیں جائیں گے اور جلد ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہوگا۔ انہوں نے مسجد خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں ، چوہدر ی نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدر ی نعیم کریم
