کراچی(ڈیلی گرین گوادر) منگھوپیر بلوچ پاڑے میں بیوی نے تیز دھار آلہ کا وار کر کے شوہر کو زخمی کر دیا اور موقع پر سے فرار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے سائرہ آباد بلوچ پاڑے میں تیز دھار آلہ کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کی شناخت 60 سالہ رب نواز ولد محب اللہ کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے اور زخمی کو اس کی اپنی بیوی فوزیہ نے تیز دھارآلہ کے وار سے زخمی کیا اور موقع پر سے فرار ہوگئی۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

