ژوب(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر اطلاعات حکومت بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب اور شیرانی کے عوام کو ورغلانے کا دور اب ختم ہوچکا ہے علاقے میں عوامی سوچ کی تبدیلی ہمارے کاروان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے جوق درجوق عوام کی شمولیت اور حمایت کا اعلان علاقے سے ہماری سچی محبت اور ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی دلیل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزژوب میں الگ الگ شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایک شمولیتی پروگرام میں پشتون خوا میپ کے سابق کونسلر عبدالحنان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مٹھا خان کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جبکہ ایک دوسرے تقریب میں قبائلی رہنماء میر عجب خان شیرانی کی سربراہی میں شیرانی قوم سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور نوجوان سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے مٹھا خان کاروان کی حمایت کا اعلان کیا۔مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ہماری عوامی مقبولیت اور جوق در جوق عوامی شمولیتوں نے مخالفین کو مذید عوام سے دور کردیا ہے ہم نے 2018 کے بعد ژوب میں جو ترقیاتی کام کئے اور لوگوں کے مسائل حل کئے نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا۔ علاقے میں خوشحالی کے لئے 17 ارب کی خطیر لاگت آئی ہے ہم نے جو ساڑھے چار سال میں کیا مخالفین نے تیس سال میں نہیں کیا اسی لئے عوام نے انہیں مسترد کردیاہے ہم نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اسی مقصد کے لیے ہم نے الیکشن لڑاہم پیسے بٹورنے کے لئے نہیں آئے ہیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے ژوب کی تبدیلی کے لئے میدان میں کود پڑے ہیں ہم نے ہمیشہ خیلی او زئی کی سیاست کو ناسور قرار دیاہ ژوب شہر میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں یہ شہرہم سب کا ہے آج خوشی ہے کہ ہمارے شاندار کاموں کو دیکھتے ہوئے ضلع شیرانی کے قبائلی عمائدین سیاسی کارکنان اور نوجوانان ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں انشاء اللہ یہ بات یقین سے کہتا ہوں کہ ژوب و شیرانی کے حلقوں پر آنے والے الیکشن میں ہمیں بھرپور کامیابی ملے گی۔ عوام یہ فیصلہ الیکشن سے قبل کرچکے ہیں۔شمولتی تقریبات سے سابق کونسلر عبدالحنان بلوچ،میر عجب خان شیرانی، فضل آمین مندوخیل،ساجد عمران بنگش،عبداللہ خان کاکڑ،عبداللہ جان کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ژوب اور شیرانی کے عوام کو ورغلانے کا دور اب ختم ہوچکا ہے، مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
