کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کچھی میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کاروائیوں سے سیکورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتافورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
دہشت گردوں کے حملے میں لیویز اہلکارکی شہادت قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
