کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکارجاں بحق ہوگیا۔کوئٹہ ایئرپورٹ کے روڈ پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار جاں بحق۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت مجاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیجز کے علاوہ مختلف شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

