کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کل صوبائی اسمبلی کے موجودہ ایوان کو منہدم کر کے نیا ہال کسی متبادل مقام پر تعمیر سے متعلق رائے لی جائیگی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایوان میں تجویز پیش کریں گے کہ بلوچستان اسمبلی کا 38سال قبل تعمیر ہونے والے ہال (ایوان) خستہ حال ہوچکا ہے جسے منہدم کر کے اسکی جگہ نیا ہال تعمیر کیاجائے جو نسٹ یونیورسٹی کے قریب یا سریاب روڈ پر تعمیر کیا جائے۔ اجلاس میں ارکا سے اس تحریک پر رائے لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور بلوچستان اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون، بلوچستان پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) مسودہ قانون پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری مینہ مجید پی سی ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی attemptsکی تعداد کو 3سے بڑھا کر 5کرنے کی قرار داد پیش کریں گی۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کوئٹہ سے کراچی اور ملک کے دیگر شہروں کو جانے والی تمام ائیر لائنز کے کرایوں میں کمی کرنے کی قرار داد پیش کریں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا،موجودہ ایوان کو منہدم کر کے نیا ہال کسی متبادل مقام پر تعمیر سے متعلق رائے لی جائیگی

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
