کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد کے گلستان جوہر میں مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو مسلح ڈکیتوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر قائم نجی شاپنگ مال کے سامنے پیش آیا، جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ادارے کو طلب کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں مقتول کی شناخت خام حسین کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے سینے پر چار گولیاں ماری گئیں ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ واقعے سمیت رواں سال کے 22 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

