کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، خوجک ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، مستونگ، ژوب، زیارت،چمن، پشین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں ہلکی سے درمیا نی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہا۔جمعہ کو قلات میں 14، خصدار میں 05، بار کھان میں 03،ژوب میں 02، کوئٹہ (سمنگلی)، اورمارہ میں 1ملی میٹر بارش جبکہ زیارت میں 1، کوئٹہ (شیخ ماندہ0.6، سمنگلی ٹریس)،، قلات میں 0.4،انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی06،قلات میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت،چمن، پشین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
بارش اور برفباری
