قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس محکمہ تعلیم کے دفاتر اورٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرانجم بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمداقبال نورزئی نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر دورے کے موقع پر مختلف برانچز کامعائنہ کرایاانہوں نے اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دستیاب سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر ڈی ایچ او آفس کے فارماسسٹ کی ڈیوٹی سے غیر عاضری کانوٹس لیتے ہوئیفارماسسٹ کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں تمام اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور دفتری امور احسن طریقے سے سرانجام دیں قلات۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا محکمہ تعلیم کے دفاتر کا ہنگامی دورہ۔اسٹاف کی حاضریاں چیک کی ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن افسرفیمیل کے دفاتر کا بھی دورہ کیادورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان سمیت دیگر تمام اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دفاتر میں مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا دورہ بھی کیاایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی وارڈ آپریشن تھیٹر لیبارٹری لشمینیاسز سینٹر لیبرروم اوپی ڈی ادویات کے مین اسٹور ڈینٹل سیکشن میل فیمیل واڈز آئی سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کرایاڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگراسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ہسپتال میں موجود بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیاڈٍپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ڈاکٹرزاور دیگراسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ڈاکٹرزاپنے مقدس پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور عوام کی خدمت کریں ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لائیگی۔
صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ

ٹیگز:
جمیل بلوچ
