خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ممبر صوبائی اسمبلی خضدار میر یونس عزیز زہری کی کاوشیں رنگ لے آئیں،خضدار میں ایک اور فیڈر کا اضافہ،بجلی کی کمی بیشی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی،رکن صوبائی اسمبلی نے نئی فیڈر کا افتتاح کر دیا،کمشنر قلات ڈویژن داد خان خلجی،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمد الیاس کبزئی اور ایکسین کیسکو سیف اللہ جاموٹ بھی اس موقع پر موجود تھے تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خضدارمیر یونس عزیز زہری نے جمعرات کے روز یہاں خضدار میں بجلی کی نئی فیڈر کا افتتاح کیا،نئی فیڈر کا نام ایکسپریس فیڈر رکھا گیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں بجلی کی کمی بیشی اور جمپر کٹائی کا مسئلہ سنگین ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عوام الناس،تاجر پیشہ افراد،غرض یہ کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا کہ خضدار میں بجلی کی فیڈروں کے تعداد میں اضافہ کیا جائے یہ دوسرا فیڈر ہے جس کا افتتاح آج ہو گیا نئی فیڈر سے 164 ٹرانسفارمرز نئی فیڈر پرمنتقل ہو جائیں گے اور جس کا فائدہ عوام الناس کو ہو گا جبکہ اس کے علاوہ تین مزید نئے فیڈروں پر کام جاری ہیں جس کی تکمیل سے خضدار میں بجلی میں کمی بیشی،جمپر کٹائی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ہو گی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کے وقت خضدار نال فیروز آباد کے عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں ایک ایک کر کے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ کوشش بلا امتیاز سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کر رہے ہیں میں ابتدا سے اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے اور یہی وجہ سے کہ حلقہ انتخاب کے اجتماعی مسائل ایک ایک ہو کر حل ہو رہے ہیں اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن داد خان خلجی،اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ نئی فیڈروں کے اضافے سے خضدار میں بجلی کا مسئلہ کسی ممکنہ حد تک حل ہو جائے گی لوگ اس سے مستفید ہونگے دریں اثنا عوامی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خضدار میں بجلی کا مسئلہ درینہ تھا نئی فیڈر کے اضافے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا لوگ سہولت کے ساتھ بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
خضدار میں ایک اور فیڈر کا اضافہ سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی ، یونس عزیز زہری

ٹیگز:
یونس عزیز زہری
