کوئٹہ(ڈلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر منگل کووکلاء نے صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔وکلاء دن بھر عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے متعدد کیسز کی سماعت نہیں ہوسکی جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بلوچستا ن بار کونسل کے رہنماراحب بلیدی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لطیف آفریدی کے قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، عدالتوں اور وکلاء کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔
بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
