اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں آئے روز مین قومی شاہراہ کو احتجاج کے طور پر گھنٹوں گھنٹوں بندھ کرنا معمول بن گیا،اس سے انتظامیہ پر تو کچھ اثر نہیں پڑتا البتہ مسافروں خصوصاََ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ مریضوں کے لیئے یہ امرانتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، حکومت اور انتظامیہ مین قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے،تفصیلات کے مطابق آج کل لسبیلہ میں آئے روز مین قومی شاہراہ کو احتجاج کے طور پر کئی گھنٹے تک بندھ کرنا معمول اور رواج بن گیا ہے۔جس کے ساتھ معمولی بھی زیادتی ہو فوراً بیس پچیس لوگ لے کر سڑکوں پر آکر شاہراہ کو بلاک کردیتے ہیں۔اس طرح احتجاج کرنے سے انتظامیہ پر تو کچھ اثر نہیں پڑتا البتہ مسافروں خصوصاََ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گرمی کے دنوں تو پینے کے پانی کے لیئے بھی ترس جاتے ہیں جب کہ ایمبولینسز بھی اکثر گاڑیوں کے بیچ میں پھنس جاتی ہیں یہ امر مریضوں کے لیئے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں انہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ شاہراہ بندھ کرنے کے کی قیادت کون کر رہا ہوتا ہے اور ٹائر اور لکڑیاں کون جلا کر شاہراہ بلاک کرتا ہے لیکن یہ سب جانتے ہوئے بھی ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہوتے ہیں اگر ان عناصر کے خلاف کاروائی کی جاتی تو آئندہ کوئی بھی مین شاہراہ بندھ کرنے کی جرات نہیں کرتا۔لیکن ان کے خاموش تماشائی کے کردار سے احتجاج کرنے والوں کو شہہ ملتی ہے کہ روڈ بلاک کرنے سے ہمارے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔حکومت اور انتظامیہ کو مسافروں خصوصاً مریضوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی تکلیف اور مشکلات کے تدارک کے لیئے مین قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ آئندہ کسی کو مین شاہراہ بلاک کرنے کا حوصلہ نہ ہوسکے۔
لسبیلہ،آئے روز مین قومی شاہراہ کو احتجاج کے طور پر گھنٹوں گھنٹوں بند کرنا معمول بن گیا،مسافر رل گئے

ٹیگز:
لسبیلہ
