کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو اہلیان پشتون اور جمعیت علمائے اسلام گیس پریشر کی کمی کے خلاف گیس دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اہلیان پشتون آباد سے بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے گیس انتظامیہ کے ناقص پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نفرت کا اظہار کرے ان خیالات اظہار جمعیت علمائے اسلام حلقہ 40 پشتون آباد کے امیر مولانا عبدالمنان حنفی،جنرل سیکرٹری مولانا حافظ رحمت اللہ،نائب امیر مولانا ولی محمد نائب،امیر مولانا محمد ابراہیم مولانا شراف الدین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی آدم خان،خیر خواہ سرپرست اعلی مولانا اختر محمد،مولانا سعید احمد،قاری گل محمد، سیکرٹری اطلاعات مولانا عبیداللہ ودیگر کے ہمراہ 17 جنوری کو گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علما اسلام پشتون آباد حلقہ یونٹ کے رہنما وں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت ناک کرب میں مبتلا کر دیا ہے عوام شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی کے باعث زندگی بسر کررہے ہیں بزرگ لوگ اور بچہ بیمار ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوام کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے ہیں گیس محکمہ کے اعلی احکام گونگے اور بہر ہو چکے ہیں پشتون آباد کے عوام لاوارث نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 17 جنوری بروز منگل بوقت صبح 9 بجے اہلیان پشتون آباد گیس دفتر کے سامنے گیس محکمہ کے اعلی احکام ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایے گی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن اور اہلیان پشتون آباد 17 جنوری کو گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا ے اور احتجاجی مظاہرہ کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔
گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت ناک کرب میں مبتلا کر دیاہے، مولانا عبدالمنان

ٹیگز:
مولانا عبدالمنان
