قلات (ڈیلی گرین گوادر)ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ نے کہا ہے کہ قلات کی عوام پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں میں ان کی بے لوث محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا میں اپنے ٹیں ن اور کے دوران اسی 80سے زائد پولیس کے جوان فورس میں بھرتی کروایا جن میں لیڈیز کانسٹیبلز بھی شامل ہیں قلا ت میں بہترین پولیس ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے بہترین ٹیم ورک کی وجہ سے قلات پولیس امن و امان پر قابو پالیا ہے پولیس کے جوانوں اور قلات لوگوں کی خدمت کے لئے میں ہمہ وقت تیار ہوں میں جہا ں جاؤں قلات کی لوگوں کی محبتیں یاد رکھوں گا قلات میں میڈیا کا کردار بہت اچھا ہے میں قلات کے صحافیوں کا مشکورہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ہروقت تعاون کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن قلات میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل سینئر صحافی عبداللہ لہڑی امجد سلامی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل ایس ایچ او میر نزیراحمد عمرانی سینیئر انسپکٹر عبدالرحیم آفیسر لائن آفیسر جمعہ خان حاجی نسیم شاہوانی صحافیوں پولیس کے آفیسران جوان اور اسٹاف کی بڑی تعداد الوداعی تقریب میں موجود تھے اس موقع پر تقریب میں قلات پولیس کی جانب سے ایس پی عبدالروف بڑیچ کو سوینیئر بھی پیش کیا گیا الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی عبدالرؤف بڑیچ نے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے میں نے اپنے پوسٹنگ کے دوران قلات پولیس کے آفیسران اور جوانوں کے ساتھ دوستانہ اور بہترین ٹیم ورک کے تحت کام کرکے قلات کو مثالی امن دیا جس پر میں اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پندرہ سولہ سال سے پولیس کے معطل یا ڈسمس اہلکاروں جو معمولی غلطی پر ملازمت سے بر خاست کئے گئے تھے انہیں بحال کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے قلات میں مختلف ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جو تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہیں امید ہے کہ ان ترقیاتی اسکیموں سے قلات کے شہری بھرپور مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کے آفیسران اور جوان بہت کام کرنے والے اور محنتی ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں میڈیا کا کردار بہت مثبت ہے اور انہوں ہمیشہ مثبت انداز میں اپنا کام جاری رکھا ہے میڈیا کی مثبت صحافت سے پولیس کومدد ملتی ہیں جس پر ہم انکا شکریہ اداکرتے ہیں۔
قلات کی عوام پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں ان کی بے لوث محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا،ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ

