کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلع صدر کوئٹہ غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری جمال لانگو، سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر ایڈوکیٹ طاہر شاہوانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، کسان ماہیگیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، لیبر سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی نے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر بابو رحیم مینگل کی کوئٹہ میں رہائش گاہ پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو حراساں کرنے کے علاوہ گھروں پر چھاپے مارکر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرکے پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں اور ناروا اقدامات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کو اپنی اصولی سیاست سے دستبردار نہیں کروایا جاسکتا پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی دلیرانہ سیاست اور بلوچستان سمیت صوبے کے لوگوں کی حقوق کے حصول، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ساحل وسائل پر دسترس کے حوالے سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت کو دیکھ کر آج کل مخالفین مختلف حربے استعمال کررہے ہیں، الحمدللہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں منظم ہے انشاء اللہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے قائدین کی دفاع میں کسی بھی طرح کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
بابو رحیم مینگل کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی ضلع کوئٹہ

ٹیگز:
بی این پی ضلع کوئٹہ
