کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے، آنے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں لوگوں کی نظریں جمعیت علماء اسلام پر ہیں، جمعیت علماء اسلام ہی عوام کی خدمت کرنے والی سیاسی جماعت ہے، صوبے کے عوام کی امیدیں جے یو آئی سے وابسطہ ہے، جمعیت علماء اسلام نے عوام کی خدمت پارلیمان کے اندر اور پارلیمان کے باھر کی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے قبائلی عمائدین، علاقے کے معتبر ودیگر افراد نے جمعیت علماء اسلام میں سیاسی سفر کا آغاز کیا، آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں صوبے کے عوام کی حقوق کا جنگ لڑیں گے، 8فروری کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے اب جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے باہمی نفرتیں ختم ہورہی ہے بلوچستان میں امن قائم کریں گے اور صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے جمعیت علماء اسلام کی کامیابی سیاسی مخالفین کے خلاف سارے عوام کی کامیابی ہوگی اور یہ کامیابی جے یو آئی کے اْس نظریہ کی کامیابی ہوگی جس کے تحت ہم بلوچستان کے عوام کی حقِ حاکمیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔
آنے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہوگی، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
