کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی محمد ابوبکر حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ پورا کوئٹہ منجمد ہوچکا ہے، پانی، بجلی گیس سمیت آٹے کے بحران نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔مگر ارباب اختیار خواب خرگوش میں آرام کررہے ہیں، بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہونا سردی آتے ہی گیس غائب ہونا فرسودہ نظام کے نقائص ہیں، جس سے دور کرنے پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا۔ جب تک بجلی اور گیس مستقل بنیادوں پر پالیسی نہیں بنائی جاتی تو عوام رلتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پشتون آباد کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر ایک سپر وائزر کی من پسندی کے سامنے عوام بے بس ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے عام عوام اس شدید سردی میں انتہائی کرب و اذیت کا شکار ہیں، گیس تو پہلے ہی ناپید ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا الگ مسئلہ درپیش آتا ہے،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس کے مطابق پشتون آباد میں پانی کی عدم فراہمی سمیت گیس وبجلی کے مسائل پر مقامی یونٹوں کی سطح پر موثر انداز میں احتجاج کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس میں عوامی کا مظاہرہ کیا جائے گا اس سے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب اور یونٹ امیر مولانا عبد المنان نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل ہونے تک آرام سے بیٹھ نہیں سکیں گے۔
پورا کوئٹہ منجمد ہوچکا ہے، پانی، بجلی، گیس سمیت آٹے کے بحران نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
