کوئٹہ :نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان ریجنل آفس کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عصمت اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے چیئر پرسن حامد علی بلوچ، ٹریژرار جیند خان جمالدینی سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں،تربیتی سرگرمیوں کے مشترکہ طور پر فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور مختلف تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیااور مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ تربیتی سرگرمیوں کا فروغ لازم ہے۔جس کے بغیر اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا مشکل عمل ہے۔ اس حوالے سے جامعہ نے باقاعدہ طور پر ٹریننگ سینٹر کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ جو جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے استعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فرائمی اور بہتر انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنا اور مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جائے اور ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل اور تجربات سے مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو عملی پہنایا جاسکے۔ کیونکہ وقت کے ساتھ تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہورہے ہیں۔ اور جدید ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو ایک سانچے میں سمادیا ہے۔ اور ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم بھی مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنائیں۔وفد نے جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ساتھ مختلف تعلیمی، تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ اور مختلف تربیتی ورکشاپس،سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔
درس و تدریس کے ساتھ تربیتی سرگرمیوں کا فروغ لازم ہے،ڈاکٹر شفیق الرحمان

ٹیگز:
ڈاکٹر شفیق الرحمان
