قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشہ رات سے موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی دوسری جانب قلات میں گیس بدستور مکمل بند رہی ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے سے قلات کے عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے بھی عوام کو مشکلات رہی شدید سردی کی باعث عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نیحکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا جائے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
قلات گیس کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا جائے ، علاقہ مکین

ٹیگز:
علاقہ مکین
