کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک شخص سراج سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکووں نے فائرنگ کرکے سراج کو ہلاک کردیا اور موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
