کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے ملک کی طرح بلوچستان کے بھی تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ون ونڈو سینٹر کے قیام کا مقصد عوام کو بطور ووٹر اندراج کرنے میں سہولت مہیا کرنا ہے۔ ون ونڈو سینٹر کے زریعے عوام کو بغیر کسی تکلیف کے فارم 21 برائے اندراج و منتقلی ووٹ، فارم 22 برائے اخراج ووٹ اور فارم 23 برائے کوائف کی درستگی کیلئے ہوتے ہیں عوام کومہیا اور وصول کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھج کر اپنے ووٹ کے کوائف چیک کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی کروائیں اور وہ تمام افراد جو ووٹر بننے کے اہل ہیں اپنے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں۔
ون ونڈو سینٹر کے زریعے عوام کو بغیر کسی تکلیف کے فارم 21 برائے اندراج کیا جائے گا ، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
