حب(ڈیلی گرین گوادر)محتسب اعلیٰ بلوچستان نذرمحمد بلوچ نے کہا ہے کہ ادارہ محتسب بلاتفریق عوام الناس کے شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے عوام الناس کے مسائل کے حل میں دلچسپی رکھنے والے افسران سے بازپرس کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر حب آفس کے احاطے میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔محتسب اعلی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن حب اور انتظامی افسران ہاؤسنگ اسکیم کی این اوسی اجراء کو سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں پبلک ہارک مساجد اسکول ڈرینیج سیوریج سسٹم اوراسٹریٹ روڈ کی تعمیرات سے مشروط رکھیں انہوں نے کہا کہ لوگ اپنا سرمایہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خریداری پر لگاتے ہیں لیکن ہاؤسنگ اسکیم چلانے والے ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے راہ فراراختیار کرتے ہیں حو دھوکہ دہی کے مترادف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ اکثر اوقات عوام الناس کی شکایات سامنے آتی ہیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی والے انکے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں ادارہ محتسب کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ حقدار کو اسکا بنیادی حق جلد از جلد دلایا جائے کھلی کچہری میں سرکاری محکموں کے افسران بلدیاتی نمائندگان لسبیلہ سول سوسائٹی کے اراکین چیئرمین امان لاسی فاؤنڈیشن امان اللہ بھوتانی کارواں کے صفدرمگسی نومنتخب کونسلران میر بشیر مگسی گل حسن سمیت دریجی کلریجل کے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی قبل ازیں ضلع حب آمد کے موقع پرمحتسب اعلی بلوچستان کے زیر صدارت سرکاری محکموں کے افسران کا اجلاس سوک سینٹر میں منعقد ہوا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محتسب اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گڈگورننس کے نفاذ میں سرکاری افسران کا کلیدی کرداریوتاہے ڈیوٹی کا دورانیہ عوام کی امانت ہوتاہے عوامی مسائل کے حل میں عدم فرض شناسی کرنے والے افسران کے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کی جائیگی ادارہ محتسب عوام الناس کے جائز شکایات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتی ہے۔
ادارہ محتسب بلاتفریق عوام الناس کے شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے،نذرمحمد بلوچ

ٹیگز:
نذرمحمد بلوچ
