کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی سندھ وحدت کا اجلاس کراچی آفس میں زیر صدارت سندھ وحدت کے صدر تاج مری منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری سندھ وحدت محترم مجید ساجدی نے پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں، پی ڈی ایم، ریکوڈک پر پارٹی موقف سے ساتھیوں کو بریف کیا۔ اجلاس میں کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے بلوچ کلچر ڈے منانے، مادری زبانوں کے عالمی دن منانے، خواتین کے عالمی دن منانے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے تحت ضلعی ورکرز اجلاس کے انعقاد کے لئے کراچی میں پانچ اضلاع کے علاوہ حیدرآباد، سانگھڑ، نواب شاہ، گھوٹکی اور جیکب آباد میں ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔ اجلاس میں ضلعی کنونشنز کے موقع اور کنونشنز کے انعقاد کی تیاریوں کے دوران ممبر شپ بڑھانے پر خاص توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مارچ 2023 میں سندھ وحدت کا کنونشن(ڈیلی گیٹ) کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جگہ، اخراجات اور دیگر امور کے فیصلوں کے لئے تاج مری کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ سندھ وحدت کے صدر تاج مری نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر چکی ہے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں اور دانشوروں، ادیبوں، وکلاء، سیاسی کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ریکوڈک سمیت دیگر عوامی اور قومی حقوق پر پارٹی کے دلیرانہ موقف سے بلوچستان کے طول و عرض میں پارٹی کی عوام میں پزیرائی میں اضافہ ہوا ہے یہ ضروری ہے کہ پارٹی کو ملک بھر اور خاص طور پر سندھ میں بھی پارٹی کے سیاسی موقف کو عوام میں پھیلایا جائے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، تاج مری

ٹیگز:
تاج مری
