زیارت(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ کی قیادت میں مختلف جماعتوں سے لوگ مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے شمولیتی پروگرام یونین کونسل کان وام میں بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل زیارت کے صدر محمد نور پانیزئی،اسلم تارڑ،حاجی باز محمد دمڑ،نصیب اللہ دمڑ،عمران کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔بے اے پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کان وام میں ظفر اللہ،عصمت اللہ، حاجی عبدالمنان،محمد ادریس،مصطفی خان،جمال شاہ،محمد عارف،جمال الدین،تعدین اپنے خاندانوں سمت جمعیت علماء اسلام سے جبکہ صلاح الدین،معراج الدین،اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی سے اور میر اللہ اور عبدالوہاب اپنے خاندانوں سمت پشتونخوا سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ کے قیادت میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیت کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر مزید دھوکا کھانے والے نہیں ہیں مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اس حلقے کہ عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا پسماندہ رکھا نہ بجلی نہ روڈ نہ ہسپتال نہ تعلیمی ادارے نہ ڈیمز بناکر دیے نہ ہی ملازمتیں دیے بلکہ ان جماعتوں نے غریب عوام سے ووٹ لیکر چند لوگوں کو نوازا کرپشن لوٹ مار کی الحمداللہ ہم نے کم عرصے میں مخالفین کے پچاس سالہ دور اقتدار سے زیادہ کام کئے ہیں اس حلقے میں یہی وجہ ہے کے آج اس حلقے کے میں مخالف جماعتوں کے رہنما عہدے داران کارکنان تیس چالیس سالہ پارٹیوں سے وابستگیاں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں مزید لوگ رابطہ کررہے ہیں شامل ہونے کیلئے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کہتا ہو بلوچستان عوامی پارٹی تحصیل زیارت کے صدر محمد نور پانیزئی نے اس موقعہ پر کہا کے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں سینئر منسٹر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نور محمد دمڑ نے کم مدت میں اس حلقے کا نقشہ بدل دیا ہر شعبے میں ریکارڈ کام کئے ہیں مزید کررہے ہیں ہونگے آ نے والے الیکشن میں حاجی نور محمد دنڑ کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
عوام باشعور ہوگئے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں کوچھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں، حاجی نورمحمددمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمددمڑ
