کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کرسمس کے مقدس تہوار کے موقع پر خداوند یسوع المسیح کی ولادت کرسمس کے پیغام میں کہا ہے کہ یسوع المسیح اس دنیا میں امن،سلامتی اور محبت کا پیغمبر بن کر آئے لہذا ہم سب پر واجب ہے کہ حضرت یسوع المسیح کے امن بھائی چارے،برداشت اور باہمی فلسفہ کے فروغ کے لئے عملی طورپرکام کریں وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلا رنگ و نسل،مذہب اپنا بھر پور کردارادا کریں اور انبیائے کرام کے درس کے مطابق اپنی زندگیاں بہتر روحانی طورپر بسر کریں کرسمس کے تہوار کے موقع پر ہمیں چاہئے کہ اپنے گردونواح کے غریب،نادار بہن،بھائیوں کی اخلاقی اورمالی مدد کرکے انہیں بھی کرسمس کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کریں اس موقع پر میری تمام مذہبی روحانی پیشواوں سے اپیل ہے کہ کرسمس کی خصوصی عبادات میں کورونا وائرس کے خاتمے اور وطن عزیز کی سالمیت،ترقی و بقاء کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر کے تمام مسیحوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
یسوع المسیح اس دنیا میں امن،سلامتی اور محبت کا پیغمبر بن کر آئے،آسیہ ناصر

ٹیگز:
آسیہ ناصر
