قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور گردونواح شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے سائبیریا ں سے آنے والے خشک اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات قلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے شدید سردی کی وجہ سے پانی کے نلکوں سڑکوں نالیوں اور دیگر علاقوں میں کھڑا پانی جم گیا ہے دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ٹرپنگ وولٹیج میں کمی اور ٹوفیس سے شہریوں کو شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
قلات ، شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ٹیگز:
قلات
