کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ لیبر فیڈریشن بلو چستان کے صدر علی بخش جمالی نے کہا ہے کہ محکمہ ایر یگیشن میں بد عنوانیوں، بے قاعدگیوں اور غیر قانونی بھر تیوں سے مستحق لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، محکمے کے آفسران اور وزراء کے درمیان پوسٹوں کی بندر بانٹ پر لڑائی جاری ہے جس کے خلاف 27دسمبر سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ با ت انہوں نے بد ھ کو ٹیکنیکل ڈرافسمین ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر نظام الد ین، ایر یگیشن ایمپلائز ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر اللہ بخش کر د کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ موجود سیکر ٹری کے دور میں محکمہ کی جڑوں کوکھود کرمحکمے کو بے یار و مدد گار ادارہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ٹی رولز کے خلاف ورزی کر تے ہوئے محکمہ کے وزیرکو جو نیئر کلر کس ڈرافسمین کی پوسٹوں پر نواز گیا اور درجہ چہارم کے ملازمین کے 20فیصد کو ٹے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ٹی رولز اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے رولز کو پاؤں تلے دوندتے ہوئے غیر قانونی بھر تیاں کی گئی ہیں،جو نیئر آفسران کو عدالت اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر تے ہوئے سینئر ز کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا جس کے کئی ڈویژنز میں دفاتر وں کو تالے لگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوت شدہ ملازمین کے لواحقین سے پیسے وصول کئے جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ لیبر فیڈریشن بلو چستان جس میں منسلکہ ایر یگیشن ایمپلا ئز ایسو سی ایشن بلو چستان، ڈرا فسمین ایسو سی ایشن،ایر یگیشن ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام بلو چستان بھر میں پر امن احتجاجی جلسوں، دھرنوں کا آغاز 27دسمبر بروز منگل چیف انجینئرز آفیسرز سے آغاز کیا جا ئیگا۔
محکمہ ایر یگیشن میں بے قاعدگیوں اورغیرقانونی بھرتیوں سے مستحق لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، علی بخش جمالی

ٹیگز:
علی بخش جمالی
