خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار، مقامی مارکیٹ میں دستی بم دھماکہ،2 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار میں دستی بم دھماکے کے بعد ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ ایس ایچ او خضدار محمد جان ساسولی ودیگر موقع پر پہنچ گئے ۔ مقامی مارکیٹ میں دھماکے کاجائزہ لیا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ دھماکے کی جگہ کی ناکہ بندی کی گئی اور مزید تفتیش و تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔
خضدار،مقامی مارکیٹ میں دستی بم دھماکہ،2 افراد زخمی

ٹیگز:
خضدار
