نیویارک (ڈیلی گرین گوادر)اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی خصوصی سفیر انجیلینا جولی عہدے سے دستبردار ہوگئیں۔ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر عہدہ چھوڑنے کا بتایا۔ انجیلینا جولی نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔ اپنی زندگی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے وقف کردی ہے۔ کافی عرصہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا، اب تھوڑا مختلف کام کرنا چاہتی ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انجیلیناجولی 20 سال سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین و مہاجرین سے وابستہ تھیں۔

