کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے ریکو ڈک منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ریکو ڈک ملک اور خاص طور سے بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے جو صوبے کے عوام کی خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو نے ریکو ڈک معاہدے میں جس طرح بلوچستان کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنا یا وہ قابل تحسین ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ریکو ڈ ک معاہدے کی تیاری اور اسے حتمی شکل دینے کے تمام مراحل میں وزیراعلئ نے ٹھوس موقف اپناۓ رکھا اور کسی بھی مرحلے پر کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا ریکوڈک معاہدے پر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر 2022 کو بیرک گولڈ کارپوریشن کے ساتھ دستخط کردیےانہوں نے منصوبے کی تفصیلات کے حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ فزیبلٹی فیز اور ڈویلپمنٹ میں جائے گا تین سال تک پروجیکٹ کی تعمیر کے بعد دو سالوں میں فیزیبیلٹی کو اپڈیٹ کیا جائے گا اور پیداوار چھٹے سال سے شروع ہوگی صوبائی مشیر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کو مستقبل کی کمپنی میں 25 فیصد شیئر ہولڈنگ ملے گی اور مستقبل کی پراجیکٹ کمپنی کو ایک سازگار ٹیکس نظام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قانون سازی کا مقصد صوبے کے مالیاتی نظام کو مستحکم کرنا ہے اور خدمات پر بی ایس ٹی کے علاوہ کسی صوبائی ٹیکس سے استثنیٰ نہیں ہے جس کی ادائیگی وفاقی حکومت کرے گی۔
ریکوڈک معاہدے میں جس طرح بلوچستان کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنا یا وہ قابل تحسین ہے، مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
