نیو یارک(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے سلامتی کونسل دیرینہ تنازعات کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر اقوام متحدہ پر انصاف کی اہم ذمہ داری عائد ہے۔ کسی بھی تنازعہ کے فریق دوطرفہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل کیلئے مؤثرکردار ادا کرے۔ کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کا قیام بڑی پیشرفت ہے۔ دیرینہ تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہئے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کے بجائے برابری کی سطح پر ہونی چاہئے۔ مزید ممالک کو ویٹو پاور دینے سےعالمی سطح پر خلیج بڑھے گی ۔ عالمی امن اورمتعلقہ مسائل کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کا چیلنج درپیش ہے۔ قراردادوں پر عمل نہ کرنے والے ممالک مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں۔

