کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے پولیس کے گواہاں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی، بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی،ذوالفقار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت مقدمہ میں پولیس کے گواہاں کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے آئندہ سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX کوئٹہ نجیب اللہ کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت

ٹیگز:
شہید صحافی عبدالواحد
