اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کی والدہ رخسار حیات کا شمار ٹیلی ویژن انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
مہوش حیات نے شوبز کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

