صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ صحت مند انسان ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس لئے حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اپنی اولین ترجیحات میں رکھ کر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال صحبت پور کا دورے کے دوران ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایم ایس بھی موجود تھے انہوں نے ڈاکٹرز و اسٹاف کی حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا ان کے علاوہ مختلف شعبوں جن میں او پی ڈی who کی جانب سے فراہم کردہ الٹرا ساونڈ مشین ایکسرے روم چلڈرن وارڈ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ملیریا و دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی طبّی سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈاکٹرز کو مسیحا سمجھتے ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹرز ایک امید ہے زندگی کی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذاتی مصروفیات کو بالائے تاک رکھ کر اپنے پیشے سے انصاف کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کوشش کریں کہ کوئی بھی مریض آپ کی ہسپتال سے مایوس نہیں بلکہ خوش خرم ھو کر جائے اور یہ تب ممکن ھوگا جب آپ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں گے اور حکومت بلوچستان نے بھی یہی ذمہ داریاں آپ کو دی ہیں ان کی انجام دہی میں سستی یا پھر کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنی زمہ داری ادا کریں۔
صحت مند انسان ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جمیل احمد بلوچ

ٹیگز:
جمیل احمد بلوچ
