بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل 81 مخصوص نشستوں پر155امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تفصل کے مطابق ضلع بارکھان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ڈی ار او عبداللہ کھوسو و ڈسٹرکٹ الیکشن افیسربارکھان مقصوداحمد نے بلدیاتء lنتخاب کے دوسرے مرحلہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارکھان کء زیر صدارت اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل کو پولنگ کا عمل شروع ہو ہوگا 19پولنگ اسٹیشنوں کے عملہ کو الیکشن سامان فراہم کرکے انہیں روانہ کیا گیا۔ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور لیویزاہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔اس کے علاوہ فورس کا اضافی گشت بھی جاری رہیگا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی 41 نشستوں پر66 امیدوار،کسان کی 20 نشستوں پر44امدوار جبکہ ورکرز کی20نشستوں پر45امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اقلیت کی 20 نشستیں خالی رہیں گی کیونکہ ضلع بھرمیں اقلیت کا ووٹ کاکوئی اندارج نہیں ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل 81 مخصوص نشستوں پر155امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

ٹیگز:
بلدیاتی انتخابات
