کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے بلوچستان اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کو آئین و قانون و صوبائی مختاری کو پامال کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ہفتہ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 172 اور آئل اینڈ گیس ریگولیشن 1948 کے تحت معدنیات قطعی طور پر صوبے کی ملکیت ہیں مگر ریکوڈک معاہدے کے جبری نفاذ کے تناظر میں صوبائی اسمبلی کا اپنے اختیارات سے دستبرداری و وفاق کو قانون سازی کا حق دینا اپنے وجود کی نفی اور آئین و قانون کے تحت دئے گئے اختیارات و حقوق پر سمجھوتہ قابل افسوس و تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام صوبے کے رہنماؤں کی ون یونٹ کے خلاف جدوجہد و صوبائی خود مختاری کے حصول و اٹھارویں آئینی ترمیم و ساحل و وسائل کے دفاع میں جاری کاوشوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کا کردار ایک شکست خوردہ گروہ کی مانند ہے جس کے نتیجے میں آج کی زلت آمیز و بوٹ و نوٹ کے طابع قراد ارد سے صوبے کے سوا کروڑ عوام کی توہین ہوئی ہے جس سے ہمارے قائدین نواب خیر بخش مری و میر غوث بخش بزنجو و نواب اکبر خان بگٹی و سردار عطاء اللہ مینگل و خان عبدالصمد اچکزئی کی ارواح تڑپیں گی۔
امان اللہ کنرانی نے اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کو صوبائی مختاری کو پامال کرنے کے مترادف قرار دے دیا

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
