کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پرپہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ملاقات کرنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جب سے بلوچستان کی حکومت سنبھالی ہے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے عوام کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی ہے جس کا واضح ثبوت ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے میں اضافہ سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بلوچستان کا معاملہ وفاق کے سامنے موثر انداز میں اٹھایا ہے جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پرخصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو دن رات بلوچستان کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی اور صوبے کے عوام کی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ان پر جس اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کوآرڈینیٹر تعینات کیا ہے انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔
حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، بابر خان یوسفزئی

ٹیگز:
بابر خان یوسفزئی
