اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں مچھ واقعے پر گرما گرم بحث ہوئی، سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم فون مت کریں ، وہاں خود جائیں۔جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ وزیر داخلہ سارا دن ٹی وی پر بیٹھ کر اپوزیشن پر بیانات دیتے ہیں، کیا وزیر داخلہ کو ہزارہ برادری کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا؟
سینیٹر جاوید عباسی نے کہا اسلام آباد میں ایک طالب علم کے ساتھ ریاست کی پولیس نے جو سلوک کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔حکومتی سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ کان کنوں کی شہادت پر وفاقی وزیر داخلہ وہاں جا رہے ہیں، اسامہ کے قتل پر جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد نے 11 کان کنوں کو گزشتہ روز قتل کردیا تھا۔

