وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں سلنڈر پھٹنے سے خواتین بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام وڈھ سٹی کلی حاجی پیر محمد مینگل میں محبوب علی مینگل نامی شخص کے گھر میں کھاناپکانے کے دوران سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے پورے کمرے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا آگ کی شدت کی وجہ سے بچوں خواتین سمیت پانچ افراد شیہک ولد اشرف سدویس و محبوب علی غضنفر عالم محبوب علی مسمات(ر) زوجہ حافظ اصغر سمات (ح)زوجہ انور شدید زخمی حالت ہوگئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں خضدار منتقل کیا گیا۔
وڈھ ، سلنڈر پھٹنے سے خواتین بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی

ٹیگز:
وڈھ
