اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فوراً بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی تھی، جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پراسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی جس کی شہباز شریف نے منظوری دیدی۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، وہ 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی

ٹیگز:
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
